بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی
نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف نہیں ہے لیکن اس کا نفاذ کرنے کے عمل کی
حمایت نہیں کرتی ہے۔محترمہ مایاوتی نے یہاں
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ
نوٹ تبدیل کرنے کے عمل میں عام عوام کو کافی زيادہ پریشانیاں ہو رہی ہیں۔لوگ اپنا كام کاج چھوڑ کر اپنا پیسہ بدلوانے کے لئے بینکوں کےسامنے لائنوں میں کھڑے ہیں۔